You win or lose we love you, Firdous Ashiq Awan
Posted By: Abid on 17-06-2019 | 01:31:05Category: Political Videos, Newsتم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں کامیابی کی دعاگو ہیں
کیونکہ ٹیم کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی ۔ جذبہ پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے انشاء اﷲ پاکستانی کرکٹ ٹیم سرخرو ہو گی ایک اور ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ جینا مرنا ہے تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











