One day after the match against Pakistan, Anushka Sharma's big decision
Posted By: Abid on 17-06-2019 | 12:34:36Category: Political Videos, Newsپاکستان کیخلاف میچ کے ایک روز بعد انوشکا شرما کا بڑا فیصلہ۔۔۔ ویرات کوہلی کو سرپرائز دے دیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ میں اس وقت پولیس اہلکاروں پر کئی فلمیں بنائی جارہی ہیں اور اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انوشکا شرما نے بھی پولیس افسر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے طویل عرصے سے کوئی فلم سائن نہیں کی اور اب وہ
ایک ایسی فلم سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں جس میں وہ پولیس اہلکار کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ بالی وڈ میں دبنگ، سنگھم، سمبا اور سوریاونشی جیسی فلمیں بن چکی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کا کردار کامیاب اداکار سلمان خان، رنویر سنگھ اور اکشے کمار نے نبھایا۔سوریاونشی اب تک ریلیز نہیں ہوئی، البتہ سنگھم، دبنگ اور سمبا جیسی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں اور ایسے میں اداکارائیں بھی ان اداکاروں سے پیچھے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم ‘زیرو’ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، البتہ فلم بری طرح باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











