What happened behind Saudi Arabia's opening of a club?
Posted By: Joshi on 18-06-2019 | 07:20:38Category: Political Videos, Newsسعودی عرب میں نائٹ کلب کھلنے کی خبروں کے پیچھے کیا اور کس کی سازش نکلی ؟ آپ بھی جانیے
جدہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے اصلاحاتی منصوبے کے تحت تیزی سے بہت بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔سعودی عرب میں 2015 میں شاہ سلمان کے بادشاہ بننے کے بعد کئی اقدامات پہلی بار دیکھنے میں آئے ہیں، جس سے وہاں کا ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں 2018 میں جہاں خواتین نے پہلی بار ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی، وہیں 35 سال بعد سینما گھر کھو لے گئے جبکہ گزشتہ سال سے سعودی عرب میں پہلی بار فیشن ویکس کا بھی اہتمام کیا جانے لگا ہے۔اسی طرح جہاں سعودی عرب میں گزشتہ برس پہلی بار کسی خاتون کو مرد اینکر کے ساتھ ٹی وی پر پروگرام کرنے کی اجازت دی گئی، وہیں سعودی عرب کی پہلی تھیٹر اداکارہ بھی سامنے آئی اور اسی سلسلے کے تحت ہی رواں برس اپریل میں پہلی بار سعودی عرب کے 5 ہزار سالہ قدیم کھنڈرات میں میوزک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حکومتی اجازت کے بغیر ہی نائٹ کلب کھولا گیا ہے، جس پریوٹرن لیتے ہوئے سعودی حکومت نے تفتیش کرنے کا اعلان کردیا۔عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جدہ میں ہونے والے ایک ایونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے اس کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تقریب کی ویڈیو میں مرد و خواتین کو ایک کلب میں دیکھا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ تقریب جدہ میں کھلنے والے نئے نائٹ کلب میں ہوئی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












