Meteorological Department to the poor Pakistanis
Posted By: Akram on 18-06-2019 | 11:34:16Category: Political Videos, Newsبارشیں ہی بارشیں : شدید گرمی کے ستائے پاکستانیوں کو محکمہ موسمیات نے شاندار خبر دے دی
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ گرمی کے مارے عوام پر قدرت مہربان، ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسنے لگا۔ اسلام آباد اور ملک کے دیگر کئی شہروں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع۔
یہ تسلسل چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی، کہیں کہیں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری۔ کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کے باعث ٹھٹہ اور تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے اکژ علاقوں میں موسم جزوی ابرالود رہنے کا امکان۔ پشاور، ڈی آئی جی خان سمیت مختلف مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں سورج کے تیور آج بھی برہم، موسم گرم اور خشک، کوئٹہ میں پارہ 37 ڈگری تک پہنچ گیا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












