Two days before the court passed away to Geneva, the former Egyptian
Posted By: Kabir on 18-06-2019 | 11:41:54Category: Political Videos, Newsدو روز قبل عدالت میں انتقال کر جانیوا لے سابق مصری صدر محمد المرسی کے انکے آبائی قبرستان میں کیوں نہیں دفنایا گیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو منگل اٹھارہ جون کو قاہرہ کے نزدیک سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایک روز قبل وہ عدالت میں سماعت کے دوران انتقال کر گئے تھے۔مرسی کے بیٹے عبداللہ نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کے والد کو اخوان المسلمین کے دو رہنماؤں کے ہمراہ
مغربی قاہرہ کے ایک قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے۔ مرسی کے بیٹے نے مزید لکھا کہ سکیورٹی حکام نے ان کے والد کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔ عبداللہ نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا،” ہم نے اپنے والد کو تورا جیل کے ہسپتال میں غسل دیا اور ہسپتال کی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں نصر شہر کے قبرستان میں اخوان المسلمین کے دو رہنماؤں کی قبروں کے برابر سپرد خاک کر دیا گیا۔‘‘مورسی 2012ء میں جمہوری طور سے منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے لیکن اگلے سال ہی فوجی بغاوت کے ذریعے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔پیر کو عدالت میں وہ اپنے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت میں پیش ہوئے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت کے دوران ریاست کی خفیہ معلومات قطر کو پہنچائی تھیں۔ مرسی کی ہلاکت کے بعد وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔اخوان المسلمین کا قیام 1928ء میں عمل میں آیا تھا۔ 2011ء میں اخران المسلمین پہلی مرتبہ فریڈم اینڈ جسٹس کے نام سے بطور سیاسی جماعت اُبھرے تھے اور اس کے سربراہ محمد مرسی تھے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












