Breaking News - Tsunami is coming to Japan
Posted By: Abid on 18-06-2019 | 11:44:01Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز۔۔!!! جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک الرٹ جاری
ٹوکیو (نیوز ڈیسک ) جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک زلزلے کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاپان میں پھر سے سونامی آنے کا ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ
جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں منگل کے روز 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلہ ساحلی علاقے میں آیا۔زلزلے کے بعد سمندر میں غیر معمولی ہلچل دیکھنے میں آئی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ سونامی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی برس قبل جاپان میں سونامی آیا تھا جس سے بے پناہ تباہی مچی تھی۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












