The federal government has created the National Development Council
Posted By: Akram on 18-06-2019 | 18:12:26Category: Political Videos, Newsوفاقی حکومت نے قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دے دی ، آرمی چیف بھی این ڈی سی کے رکن ہونگے
اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دے دی ہے جسکی سربراہی وزیراعظم کریں گے جبکہ آرمی چیف بھی این ڈی سی کے رکن ہونگے۔تفصیلا ت کے مطا بق چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اس کونسل کے رکن ہوں گے۔وزیر خارجہ اور مشیر خزانہ بھی قومی ترقیاتی کونسل کے ممبر ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور کامرس کے وزراء بھی این ڈی سی کے رکن ہوں گے۔یاد رہے کہ سینئر صحافی محمد مالک نے اپنے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں 16جون کو خبربریک کی تھی کہ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اکنامک سیکیورٹی کونسل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جو معاشی پالیسیوں اور عالمی معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی۔ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں آرمی چیف اور سیکرٹری فنانس سمیت ایک ٹیکنیکل ٹیم ہو گی۔ یہ کونسل عالمی معاہدوں کی منظوری سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












