Two men were injured in firing in Mardan
Posted By: Akbar on 18-06-2019 | 18:51:35Category: Political Videos, Newsمردان میں فائرنگ سے 2 خواجہ سرا زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
مردان: تخت بھائی روڈ پر نامعلوم افراد كی فائرنگ سے دو خواجہ سرا كالجئی اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک كی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
خیبر پختون خوا كی شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ كے مطابق پیر كی شب مردان سے 4 خواجہ سرا تخت بھائی جارہے تھے كہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دو خواجہ سرا كالجئی اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جنہیں مردان میڈیكل كمپلیكس منتقل كردیا گیا۔
شی میل ایسوسی ایشن کی صدر کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا كالجئی كو 4 گولیاں لگی ہیں، اس كی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ دوسرے خواجہ سرا سپوگمئی کو ایک گولی پاؤں میں لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے واقعے كی رپورٹ درج كر كے تفتیش شروع كردی ہے۔
واقعے پر ٹرانس جینڈر ایكشن الائنس خیبر پختونخوا كے كوآرڈینیٹر تیمور كمال كا كہنا تھا كہ سال 2015 سے اب تک 66 خواجہ سرا خیبر پختونخوا میں قتل ہوچكے ہیں، لیكن ناقص تفتیش كے باعث كسی ایک بھی ملزم كو عمر قید یا پھانسی كی سزا نہیں مل سكی، عید كے دن بھی مردان میں خواجہ سرا شكیلہ پر تشدد كركے اس كے بال كاٹے گئے اس كیس میں بھی 3 ملزمان كو ابھی تک گرفتار نہیں گیا جو كہ قابل افسوس ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











