Sarfraz Ahmed passed on to London on the arrival of the media
Posted By: Kabira on 18-06-2019 | 22:13:56Category: Political Videos, Newsلندن آمد پر سرفراز احمد میڈیا سے دامن بچا کر گزر گئے
لاہور: بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لندن آمد پر میڈیا سے بغیر کوئی بات کیے ہوٹل روانہ ہوگئے۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کا صدمہ اٹھائے پاکستان ٹیم مانچسٹر سے لندن پہنچی تو بس سے اترتے ہی میڈیا کے چند نمائندوں نے سوالات پوچھنے کی کوشش کی، ٹیم میں گروہ بندی کا سوال بار بار دہرایا گیا، جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی بھی بات ہے تو میڈیا منیجر رضا راشد سے پوچھیں، اتنا کہنے کے بعد کپتان اپنے بیٹے عبداللہ کو اٹھائے اکیلے ہی ہوٹل کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ دیگر کھلاڑی کافی فاصلے پر رہے۔
سرفراز احمد کی ہوٹل میں انٹری کے بعد عماد وسیم اور باقی کرکٹرز تھوڑے وقفے سے استقبالیہ کی جانب بڑھے، اس وقت کا ماحول کھلاڑیوں میں ناخوشگوار تعلقات کی مہر ثبت کررہا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف اتوار کو شیڈول ہے، پاکستانی کرکٹرز جمعرات کو ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











