After the critical criticism, Sania Mirza's Twitter account was silent
Posted By: Abid on 18-06-2019 | 22:15:01Category: Political Videos, Newsسخت تنقید کے بعد ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ خاموش
لاہور: پاکستانی صارفین کی جانب سے سخت تنقید کے بعد ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وقتی طور پر خاموش ہو گیا ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل شیشہ بار میں شعیب ملک سمیت پاکستانی کرکٹرز کی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ثانیہ مرزا نے اس کو نجی زندگی میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا، پاکستانی اداکارہ وینا ملک سمیت دیگر ناقدین کو ترکی بہ ترکی جواب بھی دیے، بیٹے اذہان کو شیشہ بار جیسے غیر صحت مندانہ ماحول میں لے جانے کے حوالے سے وضاحتیں بھی پیش کیں۔
پاکستانی صارفین کی جانب سے مسلسل تابڑ توڑ حملوں کے بعد بالآخر ثانیہ مرزا نے فی الحال ٹوئٹر پر غیر متحرک ہونے میں ہی عافیت جانی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











