England defeated Afghanistan in the World Cup
Posted By: Akram on 18-06-2019 | 22:16:02Category: Political Videos, Newsورلڈکپ میں انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی
مانچسٹر: ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے ہرادیا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے 398 رنز کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 247 رنز ہی بنا سکی۔حشمت اللہ شہیدی 76 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ رحمت شاہ 46 اور اصغر افغان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اوپنر نور علی زردان صفر، کپتان گلبدین نائب 37،محمد نبی 9،نجیب اللہ زردان 15 اور راشد خان 8 رنز بناکرپویلین لوٹے جب کہ اکرم علیخل 3 اور دولت زردان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے آرچر اور عبدالرشیدنے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی بارش کردی، بلے بازوں نے حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی، کپتان مورگن ، جوئے روٹ، بیرسٹو اور معین علی نے مجموعی طور پر 25 چھکے لگا کر بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
انگلش کپتان مورگن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو کہ ورلڈکپ کی تاریخ کی چوتھی اور رواں عالمی کپ کی اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی انگلش بیٹسمین کی جانب سے عالمی کپ میں بنائی گئی تیز ترین سنچری بھی ہے۔
انگلش کپتان نے کئی اور ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے ون ڈے کی ایک اننگز میں 17 چھکے لگائے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔مورگن نے مجموعی طور پر 71 گیندوں پر 148 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔
انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 397 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کیا، بیرسٹو 90، ونسے 20، روٹ 88، بٹلر اور اسٹوکس 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ معین علی 9 گیندوں پر 31 اور ووکس ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 9 اوورز میں 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، پیسر زردان اور گلبدین نائب نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












