Bollywood Actor Hrithik Roshan And His Sister
Posted By: Abid on 21-06-2019 | 07:18:36Category: Political Videos, Newsمسلمان لڑکے سے محبت کی سزا۔۔۔ بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن نے اپنی بہن ’سنینا روشن ‘ کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا؟ خبر نے مداحوں کو دنگ کر دیا
ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے باپ راکیش روشن پر تھپڑ مارنے کا الزام لگاتے ہوئے بھائی کے خلاف بھی علم بغاوت بلند کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد راکیشن روشن نے ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرنے پر انہیں تھپڑ
مارا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں سنینا نے بتایا کہ انہیں گزشتہ برس ایک مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت ہوئی جس پر والد راکیش روشن پاگل ہو گئے کیونکہ میں جس لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوئی وہ مسلمان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ تمہیں پتہ ہے کہ جس سے تم پیار کرتی ہو وہ ایک دہشت گرد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر روحیل امین دہشت گرد ہوتا تو کیا وہ اس طرح آزادانہ گھوم رہا ہوتا اور میڈیا میں ملازمت کر رہا ہوتا، اگر وہ دہشت گرد ہوتا تو وہ سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔روحیل سے اپنی دوستی کے حوالے سے سنینا نے بتایا کہ گزشتہ برس فیس بک کے ذریعے ہماری دوستی ہوئی لیکن میں نے اس کا نمبر اپنے موبائل میں محفوظ نہیں کیا کیونکہ میں رشتے کو اپنے والدین سے دور رکھنا چاہتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے والدین کے خوف سے جوہو سے اپنی رہائش تبدیل کی اور گزشتہ ہفتے ہی والدین کے پاس واپس آئی اور اس دوران میں روحیل سے اس کے دفتر کے ذریعے رابطے میں رہی۔سنینا نے بتایا کہ میرے والد راکیش روشن اور والدہ پنکی روشن نہیں چاہتی تھیں کہ میں روحیل سے ملاقات کروں لیکن میں چاہتی تھی کہ وہ روحیل کو قبول کر لیں، میرے گھر والوں نے میری زندگی کو جہنم بنا دیا ہے اور میں یہ برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ ہماری شادی ہو گی یا نہیں لیکن اس وقت میں روحیل کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ کی حمایت کی ہے اور حمایت کرتی رہوں گی، میں آج کنگنا اور رنگولی سے مل رہی ہوں کیونکہ یہ دونوں مجھے انصاف دلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا مجھے پتہ ہے کہ میرا یہ فیصلہ میرے خلاف جائے گا لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












