Pakistani spy gave India a widespread shock
Posted By: Akram on 22-06-2019 | 01:34:01Category: Political Videos, Newsپاکستانی جاسوس نے بھارت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیااسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) پاکستانی جاسوس ہیکر نے بھارت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ، بھارتی فوج کے انتہائی قابل دماغوں کو ماموں بناتے ہوئے بھارت کی انتہائی خفیہ اور قیمتی معلومات بھارتی سسٹمز میں ہیک کر لیں ۔ بھارتی اخبار نے سجیل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجیوں کو بیوقوف بنایا۔
پاکستانی آئی ٹی ماہر نے سے سجیل کپور کے نام سےفیس بک آئی ڈی بنائی اور بھارتی فوجی افسران سے دوستی کرنا شروع کر دی پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔ اس گمنام پاکستانی ہیکر نے سجیل کپور کے نام سے تصاویر اور ویڈیوز بھارتی فوجی افسران کو بھیجیں جن کے ذریعے اس نے ان کے کمپیوٹر میں وائرس اور مال ویئر داخل کرکے ان کے سسٹم میں موجود حساس معلومات چرائیں۔ جن میں بھارت کے اعلی ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات بھی شامل تھی۔ایسے ہی معلومات کو لیک کرنے کے جرم میں بھارتی فوج نے گزشتہ سال اپنے ایک انجینئر کو گرفتار کیا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











