Top Rated Posts ....
Search

Another big change - Read Now In Urdu

Posted By: Akram on 22-06-2019 | 07:07:11Category: Political Videos, News


ایک اور بڑی تبدیلی: سالوں سے لاہور میں بنے اہم ترین دفتر کو اچانک اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) یکم جولائی سے انڈس واٹرکمیشن کا سیکرٹریٹ آفس لاہورکے بجائے اسلام آباد میں کام کرے گا۔حکومت پاکستان واٹرریسورسزڈویژن نے انڈس واٹرکمیشن سیکرٹریٹ کولاہورسے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقائدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ یکم جولائی سے انڈس کمیشن کے تمام افسران اورملازمین

اسلام آباد میں کام کریں گے تاہم انڈس واٹرکمیشن میں کام کرنے والے تمام افسران اورملازمین نے اسلام آباد منتقل کیے جانے کے نوٹیفیکیشن کوتسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔انڈس واٹرکمیشن سیکرٹریٹ کی منتقلی سے گریڈ ایک سے بیس تک 65 افسران وملازمین متاثرہوں گے، افسران اورملازمین نے اس فیصلے کو انتہائی غلط اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد منتقل ہونے سے مالی مشکلات سمیت بچوں کی اسکول کالج اور یونیورسٹی میں داخلہ کے مسائل بھی پیدا ہونگے۔ملازمین کے مطابق انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے وزیراعظم آفس کو گمراہ اوراستعمال کیا، سیکرٹریٹ کی منتقلی سندھ طاس قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، مہرعلی شاہ اس عہدے پربراہ راست بھرتی کے لیے کوشاں ہیں۔افسران کا کہنا ہے کہ خود عارضی تعینات کمشنرمہرعلی شاہ چھ ماہ سے لاہورنہیں آئے اورسارے معاملات لاہور افس میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین ہی سر انجام دیتے رہے جب سوئی ناردرن، ریلوے، واپڈا، اری گیشن، نیسپاک ہیڈ آفس لاہورمیں واقع ہیں تو انڈس واٹر کمیشن کا آفس کیوں منتقل کیا جارہا ہے، چھوٹے ملازم 30، 40 ہزارتنخواہ لیتے ہیں، اسلام اباد میں گزارا کیسے کرے گا جبکہ بچوں کی تعلیم کا کیا بنے گا۔انڈس حکام کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے فوری طورپرانڈس واٹرکمیشن کے سیکرٹریٹ کو اسلام آباد منتقل کرنے کے آرڈرواپس نہ لیے تو احتجاج کریں گے جبکہ 3 اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگرافسران نے منتقلی کی بجائے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جولائی سے انڈس واٹرکمیشن کا سیکرٹریٹ آفس لاہورکے بجائے اسلام آباد میں کام کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 18 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.