In the main country, plane crashes
Posted By: Ahmed on 22-06-2019 | 07:07:55Category: Political Videos, Newsاہم ملک میں طیارہ گرکرتباہ ۔۔ پائلٹ سمیت تمام افراد ہلاک
ہوائی (ویب ڈیسک) امریکا میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والے ہوائی جہاز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے
آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔طیارہ ہوائی کے ایک جزیرے پر گرا اور زمین پر گرتے ہی ملبے کا ڈھیر بن گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے علاوہ تمام فضائی کرتب باز تھے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لاشوں کی شناخت کے لیے نمونے فرانزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











