Top Rated Posts ....
Search

Talking to a fixed economy is a fun economy - Maryam Nawaz

Posted By: Abid on 22-06-2019 | 08:47:41Category: Political Videos, News


میثاق معیشت پر بات کرنا مذاق معیشت ہے :مریم نواز
لاہور :مریم نواز کی لاہور میں دھواں دار پریس کانفرنس میں عمران خان نے سے کسی بھی قسم کے معاملہ پر بات چیت کرنے سے صاف انکار کر دیا ،انہوں نے کہا جس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہو اس سے میثاق معیشت پر بات کرنا مذاق معیشت ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نہ تو یہ مصر ہے اور نہ ہی ہم نواز شریف کو مرسی بننے دینگے ،مریم نواز نے کہا نواز شریف کیلئے آخری حد تک لڑوں گی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا میاں صاحب کی صحت کا معاملہ 22 کروڑ عوام کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، ان کا دل کا عارضہ 20 سال پرانا ہے اور انہیں تین بار ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ میاں صاحب کو تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ہوا جس سے ہمیں لاعلم رکھا گیا، ان کا کیا علاج کیا گیا مجھے علم نہیں لیکن بعد میں معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اٹیک ہوا تھا،ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا بائی پاس ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران کیا گیا، انہیں ایک اور بائی پاس کی ضرورت ہے کیونکہ میاں صاحب کی بڑی شریان 95 فیصد بند ہے اور کڈنی کا اسٹیج تھری کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجائنا کے دوران میاں صاحب اسپرے اور دوائیں استعمال کرتے ہیں، ایک بار میاں صاحب کو انجائنا کے دوران سانس بند ہو گئی جس پر انہوں نے زور سے آواز لگائی کہ میں تازہ ہوا میں سانس لینا چاہتا ہوں، نواز شریف کے علاج میں 6 ہفتے یا 6 ما نہیں مہینے سال اور برسوں لگ سکتے ہیں،ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نہتی لڑکی اور بیٹی بیمار باپ سے کیا بات کر رہی ہے اس پر بھی پہرا ہے، نالائق اعظم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ شکست کھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار عدالت کا دروازہ کٹھکھا رہے ہیں، ان شااللہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ سب اس کے ذمے دار ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 18 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.