Top Rated Posts ....
Search

America's thing in the Middle East

Posted By: Akram on 23-06-2019 | 04:25:50Category: Political Videos, News


ہم پورے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی اس چیز کو ایک ہی وقت میں تباہ کردیں گے ۔۔۔۔ ایران نے ایسا اعلان کر دیا کہ امریکہ کے پسینے چھوٹ گئے
تہران(ویب ڈیسک )ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر گولی چلتے ہی مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو آگ لگادینگے ،دوسری جانب امریکی صدر نے تہران کیلئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیاروں کو ترک کردے تو ہمارا بہترین دوست اور مالا مال ہوجائے گا ،

دوسری جانب امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے جس میں ایران سمیت مختلف معاملات زیر غور آئے ،تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف کوئی بھی جارحیت کی تو اس کے خطے میں امریکی مفادات کیلئے سنگین مضمرات ہوں گے۔ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابو الفضل شیکرچی نے ہفتے کو ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی جانب کوئی ایک گولی چلی تو اس کے بعد مشرقِ اوسط میں امریکا اور اس کے مفادات کو آگ لگ جائے گی‘‘۔ترجمان نے کہا کہ ’’اسلامی جمہوریہ نے کبھی کوئی جنگ چھیڑی ہے اور نہ وہ چھیڑے گا۔اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو اس کو ایران کی جانب سے وسط اور مغربی ایشیا میں ایک بڑے انقلابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ زیادہ دیر تک جنگ جاری نہیں رکھ سکے گا ۔انھوں نے دھمکی دی کہ اگر دشمن ہماری جانب ایک گولی چلائے گا تو ہم اس کے جواب میں دس گولیاں چلائیں گے‘‘۔شکرچی نے کہاکہ اگر ایران نے خود کو حملے کی زد میں پایا تو دشمنوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور انھیں تاریخی جواب دیا جائے گا جس سے انھیں پچھتانا پڑے گا‘‘۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ امریکا اورا س کے اتحادی ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔امریکا اسلامی جمہوریہ کے نظام کے دھڑن تختہ کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا ہے۔اگر وہ ایسا کرسکتا تو آج سے بہت پہلے ایسا کرچکا ہوتا۔خطے اور دنیا میں موجودہ صورت حال مکمل طور پر ایران کے حق میں ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کہا ہے کہ اگر ایران نیوکلیئر ہتھیاروں کا معاملہ ترک کردے تو وہ ہمارا بہترین دوست اور دولتمند ملک بن جائے گا،صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیئیں،اگر ایران اس بات پر اتفاق کرلیتا ہے تو وہ امیر ملک بن جائے گا،وہ خوش ہوگا اور ہمارا بہترین دوست بن جائے گا۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان بدستور موجود ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.