Top Rated Posts ....
Search

55-year-old candidate of the Turkish Premier League

Posted By: Ahmed on 23-06-2019 | 04:29:25Category: Political Videos, News


ناقابل یقین خبر : برطانوی وزارت عظمیٰ کے 55 سالہ امیدوار بورس جانسن کی 30 سالہ محبوبہ نے کارروائی ڈال دی ، رات گئے ایسا کیا ہوا کہ پورا محلہ اکٹھا ہو گیا
لندن(ویب ڈیسک )چیخ و پکار اور ٹکرانے کی انتہائی بلند آوازیں آنے پر پولیس برطانیہ کی حکمراں جماعت کے سرِفہرست امیدوار بورس جانسن کے گھر پہنچ گئی۔ 55برس کے بورس جانسن اس گھر میں اپنی 31برس کی دوست کیریسائمنڈز کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے اس گھر سے شور شرابے کی



آوازوں سے متعلق رپورٹ اہل محلہ نے دی تھی، گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کیری سائمنڈز کو بورس جانسن سے باآواز بلند یہ کہتے سنا گیا کہ مجھ سے دور ہو جاؤ اور میرے گھر سے نکل جاؤ جبکہ بورس جانسن اپنی دوست پر چیخ رہے تھے کہ میرا لیپ ٹاپ چھوڑ دو۔بورس جانسن کے گھر سے چیخ و پکار کی بلندآوازیں کے ھوڑی دیر بعد گھر میں کسی چیز کے زور سے ٹوٹنے کی آواز آئی۔ گارڑین کے مطابق پولیس نے بی بی سی کوبتایا کہ ہم نے متعلقہ گھر کے تمام مکینوں سے بات کی ہے سب محفوظ وار بخریت ہیں،گارڈین کے مطابق ایک پڑوسی نے بتایا کہ انھوں نے دروازہ زور سے بند کرنے اور ایک زوردار آواز کے بعدایک خاتون کو سسکیاں لیتے ہوئے سبا،اخبار کے مطابق پڑوسی نے جب آوازیں سنیں تو وہ اپنے فلیٹ کے اندر تھا۔ پڑوسی نے جو آوازیں ریکارڈ کیں اور گارڈین کے مطابق جو انھوں نے سنیں،اس میں بورس جانسن فلیت سے نکلنے سے انکار کررہے تھے اور خاتون کو لیپ ٹاپ چھوڑ دینے کاکہہ رہے تھے جس کے بععد کوئی چیز ٹوٹنے کی آواز آئی،کیری سائمنڈز کہہ رہی تھیں کہ تم نے شراب گراکر میرا صوفہ تباہ کردیا،تم کسی چیز کی پروا ہی نہیں کرتے ہوکیونکہ تم بگڑے ہوئے ہو،تم پیسے یا کسی بھی چیز کاخیال نہیں رکھتے، ، پولیس گھر پہنچی تو بورس جانسن اور ان کی دوست کیری سائمنڈز نے پولیس کو مطمئن کر کے واپس بھیج دیا۔ کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈومنک گریو نے بی بی سی سے کہاکہوہ گارڈین کی رپورٹ پر تبصرہ نہیں کرسکتے تاہم انھوں نے کہا کہ اس سے پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل لیڈر کے کردار کااندازہ ہوتاہے۔انھوں نے کہا کہ یہ لوگ ایسے ذمہ دار عہدے پر آنے والے ہیں جہاں انھیں بہت اہم فیصلے کرنا ہوں گے انھوں نے کہا کہ بااعتماد اورایماندار ہونا بہت اہم بات ہے اور میرے خیال میں کسی کی ذاتی زندگی اور عوامی میں بھی ان کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 20 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.