Qatar will provide $ 3 billion to Pakistan
Posted By: Akram on 24-06-2019 | 22:47:27Category: Political Videos, Newsقطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر سعودیہ عرب، یو اے ای اور چین کے بعد اب قطربھی میدان میں آگیا اور ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا تاریخی اعلان کرڈالا۔عالمی میڈیا کے مطابق قطر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اور سرمایا کاری کے لئے فراہم کررہا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کو ملنے والی رقم پر شرح سود 3 فیصد کے قریب ہی ہوگا۔اس سے قبل سعودیہ عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر،
یو اے ای 2 ارب ڈالر اور چین 3 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بھی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر پاکستان کو 6 ارب ڈالرقرض فراہم کرے گا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کی جانب سے دی جانے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے مستحکم ہوگا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











