"How much do you do with the rich diameter of Nawaz Sharif?"
Posted By: Abid on 24-06-2019 | 22:53:34Category: Political Videos, News’’امیرِ قطر آپ نے نواز شریف کے ساتھ مل کر کتنی کرپشن کی؟‘‘
اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) گزشتہ دنوں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان دورے پر آئے اور اس حوالے سے پاکستانی میڈیا پر انہیں کی باتیں ہوتی رہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید سے اینکر وسیم بادامی نے سوال کیا کہ عمران خان ماضی میں قطری شہزادے کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ وہ چور ہیں اور کرپشن کرنے میں نواز شریف کا ساتھ دیتے ہیں۔
قطری شہزادے کو تو جیل جانا چاہئیے۔تو جب عمران خان قطر کے امیر کو گاڑی میں لے کر جا رہے تھے اور خود ڈرائیو کر رہے تھے تو کیا انہوں نے امیرِ قطر سے یہ سوال کیا تھا کہ ہاں بھئی بتاؤ نواز شریف کے ساتھ مل کر کتنی کرپشن کی؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔یہ بات عمران خان نے قطری خط کی وجہ سے کہی تھی لیکن جو اصل چور ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











