This photo is three days old but today too
Posted By: Akram on 25-06-2019 | 22:46:26Category: Political Videos, News’’ یہ تصویر تین دن پرانی ہے لیکن آج بھی ۔۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے اظہر محمود اور محمد حفیظ کی بیگموں کے ساتھ ایسا کام کر دکھایا کہ قومی کرکٹر بھی دنگ رہ گئے
لندن (نیوز ڈیسک ) ایتھلیٹس کیلئے ورزش ان کے روز مرہ کے معمول کا حصہ ہے، وہ اپنے جسم کو چست اور توانا رکھنے کیلئے نہ صرف روزانہ سخت ٹریننگ سے گزرتے ہیں بلکہ ان کی اپنی بھی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں تاکہ ان کی صحت بہتر رہے لیکن
اگر ایک عام آدمی یا عورت کو میلوں پیدل چلنا پڑجائے تو اس کا حال ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کرکٹرز اظہر محمود اور محمد حفیظ کی بیگمات کا ہوا ہے۔شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا، باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی بیوی ایبا قریشی اورمحمد حفیظ کی زوجہ نازیہ حفیظ ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جو پاکستان کے میچز کے دوران گراﺅنڈ میں بھی نظر آتی ہیں۔ 4 روز قبل ثانیہ مرزا ، حفیظ اور اظہر کی بیگمات کو ساتھ لے کر لنچ کرنے چلی گئیں اور واپسی پر انہیں لگ بھگ پونے 4 کلومیٹر تک پیدل چلایا۔اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ لنچ کے بعد ثانیہ مرزا نے انہیں اور نادیہ حفیظ کو پیدل چلنے کی ترغیب دی جس کے بعد تینوں خواتین 2 اعشاریہ 3 میل (پونے چارکلومیٹر) پیدل چل کر واپس گئیں۔



India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












