Today's day proved to be expensive
Posted By: Ahmed on 26-06-2019 | 07:42:03Category: Political Videos, Newsآج کا دن تو مہنگائی ڈے ثابت ہوا : ڈالراورگیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اب بجلی کتنی مہنگی کر دی گئی ؟ حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر ایک ارب بیس کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس اضافے کا لائف لائن، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
صارفین سے اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ساڑھے اکیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے دس پیسے اضافے کی منظوری دی۔دوران سماعت بتایا گیا کہ مئی میں بارہ ارب ساٹھ کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ جس پر تریسٹھ ارب اٹھہتر کروڑ روپے لاگت آئی۔ پانی سے انتیس فیصد، کوئلے سے بارہ فیصد اور مقامی گیس سے سولہ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ درآمدی ایل این جی سے اٹھائیس اور فرنس آئل سے تین فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












