Love the poor - Pakistani Actress
Posted By: Akbar on 26-06-2019 | 18:27:32Category: Political Videos, Newsغریب سے محبت۔۔۔ اداکارہ ماورہ حسین نے پاکستانی نوجوان کے حوالے ایسا اعلان کر دیا کہ مداح سوچ بھی نہ سکتے تھے
کراچی (نیوز ڈیسک ) لالی ووڈ اداکارہ ماورہ حسین نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک غریب نوجوان کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔ماریہ احمد نامی خاتون صارف نے ماورہ حسین کی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کیلئے مدد کی اپیل کی ۔ اداکارہ نے اپنی اس
پوسٹ میں ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ماریہ کے مطابق ان کے والدین 2005 میں آزاد کشمیر کے زلزلے میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔ وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے جبکہ اور ہوم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔ماریہ نے بتایا کہ ’آج میرے بھائی کا داخلہ ملک کی اچھی یونیورسٹی میں ہوا ہے مگر ہم اتنے غریب ہیں کہ داخلہ فیس نہیں ادا کر سکتے، اگر بھائی نے فیس جمع نہ کرائی تو داخلہ ضائع ہو جائے گا اور اس کی پوری زندگی کی محنت پر پانی پھیر جائے گا۔‘خاتون فالور کی درخواست پر اداکارہ ماورہ حسین نے فوری جواب دیا اور کہا کہ انہیں یونیورسٹی فیس براہ راست ادا کرنے میں خوشی ہوگی۔ ’ میں آپ کو ڈائریکٹ میسج نہیں کرسکتی اس لیے مجھے اپنی تفصیلات سے آگاہ کردیں جس کے بعد میری ٹیم آپ سے جلد از جلد رابطہ کرے گی‘۔ماورہ حسین کی جانب سے نوجوان کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کے اعلان کے بعد انہیں خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کے اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











