Raut against lawyers' strike
Posted By: Akku on 26-06-2019 | 22:41:51Category: Political Videos, Newsوکلاء کی بلاجواز ہڑتالوں کے خلاف رٹ
پشاور۔خیبرپختونخواکے وکلاء کی جانب مسلسل اوربلاجوازہڑتالوں کوپشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے اورعدالت عالیہ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل بنچ نے رٹ پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پاکستان بارکونسل اورخیبرپختونخوابارکونسل کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے۔
عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے شہری عنایت اللہ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی رٹ میں پاکستان بارکونسل ٗ خیبر پختونخوا بار کونسل ٗ اوردیگروکلاء تنظیموں کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ وکلا کی مسلسل ہڑتال کے باعث لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے ایسے وجوہات پر ہڑتال کی جاتی ہے جسکا تعلق وکلا برداری سے نہیں ہوتاایک جانب عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کابوجھ ہے جبکہ دوسری جانب وکلاء کی ہڑتالوں کے باعث مقدمات مزیدتاخیرکاباعث بنتے ہیں۔لہذاوکلاء تنظیموں کو بلاجوازہڑتالوں سے روکاجائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ کی ابتدائی سماعت کے بعد باقاعدہ سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے پاکستان بارکونسل اورخیبرپختونخوابارکونسل کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












