Maryam Nawaz Ki Leak Video - She Is In Trouble
Posted By: Akram on 06-07-2019 | 18:40:38Category: Political Videos, Newsمریم نواز کی ویڈیو:حکومت کا نہلے پہ دہلہ، مریم نواز خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ عدالتیں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں، امید ہے کہ اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ نقل مارنے کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی
ہے، جب جب محترمہ نے نقل ماری ہے تب تب پکڑی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی سے چھانگا مانگا میں ضمیروں کی خریدوفروخت تک ہر پہلو عوام کے سامنے ہے۔ عوام نے ان کی سیاست کو کوڑے دان میں ڈال دیا ہے ۔ افتخاردرانی نے کہا کہ عدالتیں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں،امید ہے کہ اب ضمانت بھی باقی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جے آئی ٹی کا والیم 10بھی منظرعام پر لایا جائے، والیم 10 منظرعام پر لانے سے بچی کچھی حقیقت بھی سامنے آجائے گی۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اگر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو درسست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے ، اس کی سزا جو آئین میں موجود ہے ، اس کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے میں مریم نواز کا سیاسی مفاد ہے ، ویڈیو کا مقصد بیانیے کو سیاسی سطح پر تقویت دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید کچھ چیزیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں کہ جو پیسہ آیا ، اس کی ترسیل کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو درست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے ، اس کی سزا جو آئین میں موجودہے ، اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ واضح رہے سینئر صحافی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے حکومت اس وقت سے ڈرے جب مریم نواز دوسری ٹیپ چلائیں گی اور اس سے بڑا طوفان آئے گا۔ مریم نواز کے پاس اس سے بڑی ویڈیو موجود ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











