Breaking News - On the motorway, Maryam Nawaz's vehicle tire will burst
Posted By: Abid on 07-07-2019 | 10:12:56Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: موٹر وے پر مریم نواز کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، تازہ ترین اطلاعات موصول
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، مریم نواز جلسے میں شرکت کیلئے براستہ موٹروے منڈی بہاؤالدین جا رہی ہیں، مریم نواز کو دوسری گاڑی میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا قافلہ ابھی سکھیکی کے
قریب پہنچا تھا کہ موٹروے پر مریم نواز کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔جس پر مریم نواز کو دوسری گاڑی میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر سکھکی کے قریب پھٹا۔ مریم نواز کا قافلہ متعدد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر مشتمل ہے۔ مریم نواز کا قافلہ منڈی بہاؤالدین کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ن لیگ کے کارکنان اپنی پارٹی کی لیڈر کا خیر مقدم کرنے کے لیےجیل چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔جبکہ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی جیل چوک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتے تھے کہ ہم احتجاج کے لیے کنٹینر فراہم کریں گے تاہم اب میں نکلی ہوں تو وہ ڈرتے کیوں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو ، عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو ، کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نا چین سے جینے دیتا ہے۔ سی طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نواز کو منڈی بہاءالدین میں جلسہ سے نہیں روکا گیا۔ مریم نواز کو سیکیورٹی وجوہات پر جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











