Top Rated Posts ....
Search

The helpful natural prescription in dental treatment

Posted By: JoJo on 09-07-2019 | 22:29:37Category: Political Videos, News




دانتوں کی صفائی میں مددگار قدرتی نسخے
سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تو اس کا جواب بظاہر تو آسان ہے اور وہ ہے زیادہ برش کرنا، مگر یہ کام اتنا بھی آسان نہیں۔

سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ دانتوں کی سفیدی کی دو اقسام ہوتی ہے بیرونی اور اندرونی۔

پہلی قسم میں دانتوں کے داغ دور کرکے سفیدی کو بحال کیا جاتا ہے یا اصل شکل میں واپس لایا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم میں قدرتی سے زیادہ سفیدی لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو ان آسان طریقوں کو فوری اپنالیں۔

بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا قدرتی ریگ مال کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور دانتوں کی سفیدی بحال کردیتا ہے۔ ایک کھانے کے چمچ سوڈا اور چٹکی بھر نمک کو مکس کریں اور گیلے ٹوتھ برش کو اس مکسچر میں ڈبو کر دانتوں پر معمول کے مطابق برش کرلیں۔

ایلو ویرا اور گلیسرین
ایک کپ پانی، آدھا کپ بیکنگ سوڈا، ایک چائے کا چمچ ایلو ویرا جیل، چار چائے کے چمچ ویجیٹیبل گلیسرین اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا تیل لیں اور اپنے دانتوں پر اس مکسچر سے برش کریں، منٹوں کے اندر آپ کے دانت سفید، چمکدار اور صحت مند نظر آنے لگیں گے۔

مالٹے کے چھلکے
مالٹا کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو اپنے دانتوں پر رگڑیں، جو کہ دانتوں کی سطح کو صاف کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے، یہ دانتوں کی سفیدی بحال کرتا ہے جبکہ داغوں کی روک تھام اور بیکٹریا کے خلاف لڑتا ہے۔ چند منٹ تک رگڑنے کے بعد پانی سے کلیاں کرلیں۔

تل

کچھ مقدار میں تلوں کو لیں، انہیں چند منٹ تک چبائیں اور تھوک دیں، یہ طریقہ دانتوں پر جمع ہونے والے پلاک کو نرمی سے ہٹا دیتا ہے۔ تل تھوکنے کے بعد خشک برش سے ان تلوں کو صاف کرلیں۔

سرکہ
دو چائے کے چمچ سرکہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور چار اونس پانی لیں اور ان تینوں کو مکس کریں کرکے اس مکسچر سے کلیاں کریں، اس عمل کو کئی دن تک دہرائیں جو دانتوں کی سفیدی کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 20 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.