Ab Main Yeh Kaam Social Media Par... - Ayesha Omar
Posted By: Joshi on 14-07-2019 | 09:21:38Category: Political Videos, Newsاب میں یہ کام سوشل میڈیا پر نہیں کرونگی ۔۔۔ جو میری تصویریں دیکھنا چاہیں وہ ۔۔۔۔ عائشہ عمر نے مداحوں کو بتا دیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے آئندہ اپنی ’ غیر اخلاقی‘ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اس قسم کی تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ عائشہ عمر کو اکثر اوقات پاکستان معاشرے سے مطابقت نہ رکھنے والا لباس زیب تن کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی بیرون ممالک چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں کافی جلی کٹی سننا پڑی تھیں جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ عائشہ عمر نے ڈی جی اور میوزک کے نام سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر موجود تصاویر ڈیلیٹ کردیں اور اس کا ذمہ دار اس نفرت کو قرار دیا ہے جو پاکستانیوں کی جانب سے انہیں ملی ہے۔ عائشہ عمر نے ایک پرائیویٹ انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی اس قسم کی تصاویر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے اس پرائیویٹ اکاﺅنٹ کا استعمال کیا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم انہیں پہلے ہی اٹھالینا چاہیے تھا، ’ مجھے اپنی زندگی میں منفی رویوں کی ضرورت نہیں ہے۔‘


India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












