What did Momina say that he had to complete his own purchase immediately
Posted By: Abid on 18-07-2019 | 08:47:47Category: Political Videos, Newsحمائمہ نے مومنہ کو ایسا کیا کہہ دیا کہ انہیں فوراََ اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا
کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’پرچی‘‘ قراردے دیا۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کو ٹھنڈی پرفارمنس دینے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق گزشتہ روزمومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیاتھا
جس پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔حمائمہ نے مزید لکھا اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ریپ سانگ ’رکے نہ وہ رکے جھکے نہ وہ جھکے‘ شیئر کردیا۔یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ مستحسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکار سلمان شیخ (مانی ) نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مومنہ مستحسن کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











