Old marriage for revenge - Read Now In Urdu
Posted By: Akram on 24-07-2019 | 03:29:10Category: Political Videos, Newsپُرانا بدلہ لینے کے لیے شادی۔۔۔۔ محسن عباس نے نکاح والے دن اسٹیج پر اپنی اہلیہ کے ساتھ کیا شرمناک حرکت کی تھی؟ حقیقت نے کہانی کا رُخ ہی بدل دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ محسن عباس کی اصلیت نکاح والے دن ہی کُھل کر سامنے آ گئی تھی۔ نکاح کے دن اسٹیج پر محسن عباس کا رویہ اچانک بدل گیا تھا اُسی وقت مجھے احساس ہوا کہ اس نے مجھ
سے پُرانا بدلہ لینے کے لیے شادی کی ہے۔ فاطمہ نے بتایا کہ محسن عباس نے شادی والے دن بھی میرے گھر والوں کو ذلیل کیا۔شادی کے دوسرے روز بھی اُس نے میرے رشتہ داروں کی تذلیل کی جس کی وجہ سے میری بہن وہاں سے روتے ہوئے گئی ، انہوں نے بتایا کہ شادی کے تین روز بعد ہی محسن نے میرے منہ پر تھپڑ بھی مارے تھے اور اس بات کی گواہ دعا ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے سسرال والوں کو اس بات کا علم ہوا تو میرے سسرال والے بجائے محسن کو سمجھانے کے، مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ محسن کا غصہ تھوڑا الگ ہے ۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب آپ کو اس کا غصہ برداشت کرنا پڑے گا۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ محسن مجھے چھری سے ڈراتا تھا اور کہتا تھا کہ اپنے والدین سے نہیں ملنا۔ اس لیے میں نے چھ ماہ تک ظلم برداشت کیے، میں اپنے خاندان والوں کا فون تک نہیں سُن سکتی تھی۔فاطمہ سہیل نے بتایا کہ اس سب کے باوجود بھی میرے والدین نے میری مدد کی لیکن میرے سسرال والوں نے میرا بالکل بھی ساتھ نہیں دیا اور کہا کہ چونکہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے مجھے اکیلے ہی یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے شروع میں برداشت بھی کیا کیوں کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ تماشا بنے۔ خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد کا نشانہ بنانے اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے جبکہ محسن عباس حیدر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ تاہم گذشتہ روز پولیس نے فاطمہ سہیل کی شکایت پر ان کے شوہر محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں امانت میں خیانت، تشدد اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












