Looks like I've won the World Cup
Posted By: Kabira on 25-07-2019 | 04:43:49Category: Political Videos, Newsایسا لگ رہا ہے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمران خان اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے تو وزراء ، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔ پی ٹی آٗئی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔ وزیراعظم کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے گئے۔ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے ورلڈ کپ جیت کرآیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے خواب کے مطابق پاکستان بنائیں گے۔
نہ کبھی خود جھکا نہ قوم کو جھکنے دوں گا۔ اب گرین پاسپورٹ پر پاکستانیوں کی عزت ہوگی۔عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کہ احتساب سب کا ہوگا۔ لوٹا ہوا پیسہ اکھٹا کرکے عوام پر خرچ کریں گے۔ ملک کو چوروں نے مشکل حالات میں ڈالا۔ میں نے بیرون ملک کہا کہ کہ لوٹ کا پیسا واپس لانے میں مدد کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے لیے اداروں کا درست سمت میں چلنا ضروری ہے۔ وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا اور مدینہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان کوعظیم ملک بناؤں گا۔ ملک سنبھالنے میں ایک سال لگ گیا، اب آگے بڑھیں گے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












