Imran Khan did not go to America
Posted By: Kabira on 25-07-2019 | 06:13:33Category: Political Videos, Newsعمران خان امریکہ پرچیاں لیکر نہیں گئے،صحافی کے سوال پر مریم نواز کا حیران کن جواب
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے وزیراعظم عمران خان کے امریکی جلسے میں دئے گئے ایک بیان سے متعلق سوال کیا جس میں انہوں نے پرچیوں سے پڑھنے کا تذکرہ کیا تھا جس پر مسلم لیگ ن کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے جواب دیا کہ اگر وہ پرچیوں سے دیکھ کر پڑھ لیتے تو کچھ بہتر بات کرتے۔ جو باتیں انہوں نے کیں میرا دل کر رہا تھا کہ میں کسی کو کہوں
کہ ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دو۔یہ کون کہتا ہے کہ اگر بھارت اپنے جوہری ہتھیار ترک کر دے تو پاکستان بھی ایسا کرنے کو تیار ہے۔ جو الیکٹڈ وزیراعظم تھا اُس نے کہا تھا کہ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں آج پاکستان نے وہ حساب برابر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیلیکٹڈ آدمی کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ امریکہ میں کھڑا ہو کر یہ بات کرے کہ میں جوہری ہتھیاروں کو ترک کر سکتا ہوں۔کیوں کرے گا ؟ یہ جوہری ہتھیار پاکستان کی حفاظت کے ضامن ہیں۔ انہی کی وجہ سے سب ممالک پاکستان سے اچھی طرح بات کرتے ہیں۔ اُن کو یہ سب کہنے کا حق آخر کس نے دیا ، اس سے تو اچھا تھا کہ وہ پرچی سے ہی دیکھ کر پڑھ لیتے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں کیپٹل ون ارینا میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے طنزیہ کہا تھا کہ میں پرچیاں لایا ہوں جیب میں ، میں پرچیوں سے پڑھوں گا۔جبکہ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ایسا کردے گا۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












