Parineeti Chopra And Her Sister Priyanka Chopra
Posted By: Abid on 27-07-2019 | 02:29:07Category: Political Videos, Newsپرینیتی چوپڑا کا پریانکا کی وائرل تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی بہن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کی سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب کہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگار کا مزہ لے رہی ہیں۔ پریانکا کی یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کی ہے۔ تصویر میں پریانکا سگریٹ پی کر اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نا صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود دمے کی مریضہ بھی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے لوگوں کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ لہذٰا سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دُہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوغلہ قرار دیا ہے۔
حال ہی میں جب پریانکا کی بہن پرینیتی چوپڑا سے ایک تقریب کے دوران اس بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہیں۔

Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












