How much rupee has the dollar lost?
Posted By: Akram on 04-08-2019 | 18:42:21Category: Political Videos, Newsڈالر کی قیمت میں کتنے روپے کمی ہوگئی؟ پاکستانی روپے نے امریکی کرنسی کو روند ڈالا
کراچی (نیوز ڈیسک ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بالترتیب 3روپے اور6 روپے گر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک
فاریکس ایسوسی ایشن ی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید177.5روپے سے کم ہو کر174.50روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے کم ہو کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی6.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید197روپے سے کم ہو کر190.80روپے اور قیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر192.80روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 90پیسے اور1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











