Dua Hai Pakistan Jaisa Humsaya Kisi Ko Na Mile
Posted By: Kabir on 08-08-2019 | 18:41:44Category: Political Videos, News’’دعا ہے کہ پاکستان جیسا ہمسایہ کسی کو نہ ملے کیونکہ۔۔۔‘‘بھارتی وزیرِ دفاع نے ہاتھ جوڑ تے ہوئے شکست تسلیم کر لی
لاہور(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہٹ دھرمی دکھانے پر پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تو بھارت نےپاکستان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے ۔ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اپنے دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن اپنے ہمسائے نہیں، ہمارا اصل مسئلہ ہمارے ہمسائے ہیں، دعا ہے کہ
پاکستان جیسا ہمسایہ کسی کو نہ ملے۔دوسری طرف بھارت نے پاکستان کی جانب سے سفارتی روابط ختم کرنے پر درخواست کی ہے کہ ہ پاکستانسفارتی تعلقات محدود کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو دنیا کے سامنے الارمنگ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہپاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ اجلاس سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے اور مسلح افواج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا، 14 اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا، جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جبکہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد اب بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں اوربھارت سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر پاکستان سے نظر ثانی کی درخواست کر رہا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












