Eid Ke Baad Nawaz Shrif Ka Bada Elaan
Posted By: Akbar on 13-08-2019 | 18:36:34Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: عید کے بعد میاں نواز شریف جیل سے کیا بڑا اعلان کرنے والے ہیں ؟ تازہ ترین خبر
لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی عوام کو یہ ضرور بتانا چاہئے کہ جس کیس میں مریم کو گرفتار کیا گیا وہ 2011 میں پیپلز پارٹی نے بنایا تھا اور موجودہ نیب اس کیس کو آگے لے کر چل رہی ہے۔ صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ
مجھے یہ لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں نواز شریف صاحب پارٹی کی قیادت مکمل طور پر مریم نواز کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ مریم کی گرفتاری پر شہباز شریف صاحب کی طرف سے وہ ری ایکشن نہیں آیا جو آنا چاہئے تھا۔مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف سے زیادہ تو بلاول بھٹو نے شور مچایا۔ واضح رہے دو روز قبل مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر رہی تھی،نواز شریف سے ملاقات کے آدھے گھنٹے بعد نیب کی ٹیمیں کوٹ لکھپت جیل پہنچیں ۔ نواز شریف سے ملاقات کے دوران نیب کی خاتون اہلکار نے مریم نواز کو کمرے سے باہر آنے کا کہا ۔ مریم نواز جیل سے باہر آئیں اور نیب کی ٹیموں سے 20 منٹ کا وقت مانگا۔جس کے بعد مریم نواز نے نواز شریف کو اپنی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔نواز شریف مریم نواز کی گرفتاری کا سن کر پریشان ہو گئے۔ واضح رہے نیب لاہور نے مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا/ مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر کو چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا تھا۔ جس میں عدم حاضری کی بناء پر حراست میں لیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں مریم نواز کے کزن اور میاں عباس کے صاحبزادے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔مریم نواز جمعرات کی صبح اپنے والد نوازشریف کو ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب کی ٹیم نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد ہی نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












