Lahore Mein online Taxi Mein Ladki Ka Qatal
Posted By: Munnu on 25-08-2019 | 19:18:36Category: Political Videos, Newsلاہور : آن لائن ٹیکسی میں نوجوان لڑکی کا قتل ۔۔۔ پس پردہ کہانی کیا نکلی ؟ کئی روز بعد ایک اور انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس میں لڑکی کے قتل کا سراغ نہ لگایاجاسکا۔ پولیس نے مقتولہ کی سہیلی سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔والد نے سٹیزن پورٹل پر پولیس کے خلاف شکایت درج کرادی۔ لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس میں لڑکی کا قتل
پولیس کے لئے معمہ بن گیا۔ والد نے تفتیش کو ناقص قرار دے کر سٹیزن پورٹل سے رجوع کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دس اگست کو بند روڈ پر پیش آیا۔ ملتان روڈ سے رائیڈ بک کرانے والی آمنہ حسین کو بند روڈ پر دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا، قاتل کون ہے؟ پولیس تاحال تعین نہ کرسکی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ لڑکی کوملتان روڈ کی سوسائٹی سے پک کیا تھا اور اس کو لبرٹی جانا تھا مگر بند روڈ پر آمنہ نے گاڑی رکوا کرایک شخص کو کال کرکے بلایا اور اس سے رقم کا تقاضا کیا جس پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی ہ اور موبائل ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس نے کار میں سوار ہونے کے بعد ایک سے زائد افراد سے رابطہ کیا تھا۔پولیس نے ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتولہ آمنہ اپنی بہن کے ساتھ بوتیک چلارہی تھیں،والد کا کہنا ہے کہ کس سے کوئی دشمنی نہیں،پولیس نے مقتولہ کی قریبی دوست سمیت دو افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔ لیکن تفتیش دس روز بعد بھی مکمل نہ کی جاسکی۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کے قتل کے بعد اسکا موبائل بھی ساتھ لے گئے تھے جس کی وجہ سے تحقیقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












