Afsosnaak Khabar...Khoobsurat Singer ka Huwa Qatal
Posted By: Ahmed on 17-09-2019 | 19:08:40Category: Political Videos, Newsافسوس ناک خبر: اپنے حسن اور اداؤں کی وجہ سے مشہور نامور پاکستانی گلوکارہ اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل
سوات (ویب ڈیسک) سوات سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا، قتل میں ملوث مقتولہ کا بھائی گرفتار بھی کر لیا گیا، پولیس نے قاتل کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ماں نے بیٹے کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خیبرپختونخواہ



کے شہر سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔سات سے تعلق رکھنے والی مقامی پشتو گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ثناء کو اس کے اپنے ہی بھائی نے قتل کیا تھا اور بعد ازاں فرار ہو گیا تھا۔گلوکارہ ثناء کو اس کے بھائی قاسم علی نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں ثناء ہسپتال میں دوران علاج چل بسی تھی۔ تاہم ثناء نے مرنے سے قبل ہی پولیس کو اپنے بیان ریکارڈ کروا کر تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا تھا۔ثناء کے بیان کی روشنی میں ہی پولیس نے قاتل قاسم علی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور اب اسے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی مینگورہ ظاہر شاہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے۔ جبکہ قاتل قاسم علی کی گرفتاری کے بعد متقولہ ثناء کی والدہ نے قاتل بیٹے کیلئے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












