Wazir E Azam Imran Khan Ka...Faisla
Posted By: Ahmed on 30-09-2019 | 07:51:36Category: Political Videos, Newsوزیر اعظم عمران خان نے وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پوری کابینہ میں ہلچل مچ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات دور کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انھیں تبدیل کر رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں حکمران جماعت کے ایم این ایز پھٹ
پڑے ہیں۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پشاور سے ایم این اے ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ذرائع کے مطابق ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کے لیے خود ملاقاتیں کروں گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی تو نور عالم اس وقت کیوں نہیں بولے؟ نورعالم تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نور عالم سمیت سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال ، ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ اور پولیس اصلاحات ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔آئی جی پولیس ریفامرز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے 30ستمبر تک پولیس اصلاحات نہ کرنے اور ڈینگی مچھر کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات نہ اٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان
بزدار اور آئی جی پولیس نے ایک ہفتے یعنی پیر تک کا وقت مانگ لیا۔وزیراعظم نے پولیس اصلاحات کیلئے ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈینگی پر قابوپانے کے متحرک رہیں اور عوام کو ہسپتالوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی پر جلدقابو پانے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔ دوسری جانب زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل یکم اکتوبر کو ہوگااجلاس میں وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے،کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی ،عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کریگی، ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی ۔اجلاس میں ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم ،ای کامرس پالیسی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی کابینہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 ء اور نادرا کے آڈٹ کی بھی منظوری دے گی۔اجلاس میں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے دو معروف صنعتکاروں کے نام کی منظوری ،غیر قانونی تمباکو اشیا روکنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












