Hum yeh jang haar chuke hain
Posted By: Joshi on 20-10-2019 | 08:45:18Category: Political Videos, Newsہم یہ جنگ ہار چکے ہیں ۔۔۔۔ 8 کھرب ڈالر اورہزاروں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ ہاتھ کھڑے کر دیے
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ایشیا میں امریکی پالیسیوں اور اقدامات کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کی جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کے سوشل گروپ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا
کہ امریکہ نے مغربی ایشیا کی جنگوں میں 8 کھرب ڈالر خرچ کیے اور اپنے ہزاروں فوجی گنوائے جبکہ 4 ملین دیگر لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کی جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی س سے بڑی غلطی تھی۔ٹرمپ کے اعتراف کے مطابق مغربی ایشیا کا علاقہ عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے امریکی مداخلت سے پہلے کے مقابلے میں مزید غیر مستحکم ہوا ہے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہم دس سال سے شام میں موجود ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اپنے فوجیوں کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے باہر نکالیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












