Qaafle Mein Laakhon Ki tadaad...news read karo
Posted By: Kabir on 27-10-2019 | 08:54:14Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : اہم ترین ملک میں لاکھوں افراد کا احتجاج۔۔۔۔ عوام نے حکومت کو ناکوں چنے چبوا دیئے، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
چلی (ویب ڈیسک) عوام اصل طاقت کا سرچشمہ ہے اور حکمران محض کٹھ پتلی ہیں اس بات کا احساس جب کسی بھی ملک کی قوم کو ہو جاتا ہے تو وہ اپنے مفاد کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے اور اپنے مطالبات منوا بھی لیتے ہیں۔چلی کی عوام نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔اگر ایسے
احتجاج اور دھرنے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں مگر ہمیشہ کے عذاب کے لیے نجات ضرور دلا دیتے ہیں۔ چلی میں حکومتی اقدامات کے خلاف 10 لاکھ سے زائد افراد کے شدید احتجاج کے بعد صدر سباسٹین پنیرا نے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے کابینہ کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا۔ چلی کے صدر سباسٹین پنیرا نے کابینہ کی برطرفی کا اعلان گزشتہ روز لاکھوں افراد کے پرامن احتجاج کے بعد کیا جن کا مطالبہ تھا کہ ملک کے معاشی نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ چلی کے صدر نے کہا کہ ‘تمام وزرا کو نوٹس بھیج دیا ہے کہ کابینہ کو ازسرنو ترتیب دیا جائے تاکہ نئے مطالبات کو پورا کیا جائے’۔ جنوبی امریکی ملک میں حکومت کے عدم مساوات کے نظام کے خلاف احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے جو کرایوں میں اضافے پر شروع ہوا تھا۔مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد کر گرفتار کیا گیا اور ملک کے کاروبار میں 14 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔چلی کے صدر نے ہفتے کے آغاز میں ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور اہم شہروں میں سیکیورٹی کے لیے فوج کو تعینات کردیا تھا۔ مظاہرین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ملک اس وقت ‘وحشیوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے’۔صدر کے ان الفاظ کے بعد حالات مزید خراب ہوئے اور شہریوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ صدر کے ان الفاظ اور کارروائیوں نے ملک کو آمر اگسٹو پنوشے کی فوجی حکمرانی کے دور کی طرف دھکیل دیا ہے۔بعد ازاں صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی شام تک ایمرجنسی اٹھا لیں گے کیونکہ اس کی آڑ میں جرائم اور لوٹ مار شروع ہوچکی ہے۔سباسٹین پنیرا نے رواں ہفتے ہی مطالبہ کیا کہ ‘ایک نیا معاہدہ کیا جائے جس کے تحت اجرت اور پینشن میں اضافہ کیا جائے گا، عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کو کم اور ملک کے صحت کے ناقص نظام کو درست کیا جائے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











