Baat Khudkashi... Suicide Tak Jaa Pohnchi
Posted By: Akku on 03-11-2019 | 03:59:19Category: Political Videos, Newsلاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاوری اور ویڈیو لیک ہونے پر رابی پیر زادہ انتہائی دلبرداشتہ ، گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ وہ مر جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت قومی و بین بین
الاقوامی میڈیا پر موضوع ِ بحث بنا ہوا ہے۔ گلوکارہ کا مؤقف جاننے کے لیے بین الاقوامی ادارے ’’ دی انڈی پینڈینٹ ‘‘ کی جانب سے رابی پیر زادہ سے رابطہ کیا گیا۔ جسے رابی پیر زادہ کی جانب سے ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بتایا گیا کہ ’’وہ اس صورتحال سے اس قدر مایوس ہیں کہ وہ مرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے اردگرد لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں، یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے‘‘.گلوکارہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر کو لے کر اس قدر پریشان ہیں کہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک پیغام چھوڑا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور پاکستانی قوم سے اپنا پردہ قائم رکھنے کی درخواست کی، گلوکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ ’’ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا‘‘۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس پاکستانی گلوکارہ نے نریندر مودی کو دھمکیاں دی اسی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آگئیں ، بھارتی میڈیا اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور رپورٹ میں کہہ دیا کہ رابی پیر زادہ کی متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر کو لیک کرانے میں پاکستان کی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، لیکن ٹوئٹر صارفین اس سار معاملے کو کچھ اور ہی طریقے سے بیان کر رہے ہیں، ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’’ رابی پیرزادہ ان تبصروں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں ،مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، رابی پیرزادہ نے ایسی ویڈیوز ریکارڈ کر کے بہت بے وقوفی کی لیکن اس کے باوجود یہ اُن کا نجی ڈیٹا ہے لہٰذا اسے شئیر کرنے اور آگے پھیلانے سے گریز کیا جائے ‘‘۔


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












