Meesha Shafi Ke Baad Ek Aur...
Posted By: Allu on 03-11-2019 | 04:04:35Category: Political Videos, Newsآسمان سے گرا گھجور میں اٹکا ۔۔۔ !!! میشا شفیع کے بعد ایک اور خوبرو اداکارہ نے علی ظفر کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
لاہور (ویب ڈیسک) اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشاء شفیع کے دوسرے گواہ نے بیان قلمبند کروا دیا۔ سیشن کورٹ لاہور نے دیگر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشاء شفیع
کیخلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی، جس میں میشاء شفیع کی جانب سے اداکارہ عفت عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر اور میشاء شفیع کو جانتی ہیں، وہ ایسی اور بھی خواتین کو جانتی ہوں جو جنسی حراسگی کا شکار ہوئیں، یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ عوامی سطح پر کوئی خاتون یہ سب بتائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میشاء کے ٹویٹ کے بعد کئی خواتین نے علی ظفر پر الزام لگایا، نہیں لگتا کہ علی ظفر کا یہ دعوٰی درست ہے۔ عدالت نے میشاء شفیع کے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











