Rabi.... Nayi Mushkil Mein Giraftaar
Posted By: Munnu on 03-11-2019 | 04:08:20Category: Political Videos, Newsغیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد رابی پیرزادہ نئی مشکل میں گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ پر ایک اور مصیبت آگئی ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے ۔غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا تھا، رابی پیرذادہ اپنی ویڈیو لیک ہونے پر بہت پریشان ہیں اور اب ان کا
فیس بک اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے ۔ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا خدا قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ گلوکارہ واداکارہ نے کہا ہے کہ بیشک اللہ کے ذکرسے ہی بے قرار دلوں کوسکون ملتا ہے ، انسان کوجب بھی کوئی مصیبت اور پریشانی آئے تووہ خدا کی ذات سے رجوع کرے تو خدا کی ذات انہیں دورکرتاہے ۔ قبل ازیں رابی پیرزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ میرے خلاف جس طرح کی غلیظ پراپیگنڈامہم شروع کی گئی اس کی مذمت کیلئے شاید کوئی الفاظ بھی نہ ہوں ۔ میرے اوپر یہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن میرا خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ مجھے سر خرو کرے گا۔ انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاوری اور ویڈیو لیک ہونے پر رابی پیر زادہ انتہائی دلبرداشتہ ، گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ وہ مر جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت قومی و بین الاقوامی میڈیا پر موضوع ِ بحث بنا ہوا ہے۔ گلوکارہ کا مؤقف جاننے کے لیے بین الاقوامی ادارے ’’ دی انڈی پینڈینٹ ‘‘ کی جانب سے رابی پیر زادہ سے رابطہ کیا گیا۔ جسے رابی پیر زادہ کی جانب سے ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بتایا گیا کہ ’’وہ اس صورتحال سے اس قدر مایوس ہیں کہ وہ مرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے اردگرد لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں، یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے‘‘.گلوکارہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر کو لے کر اس قدر پریشان ہیں کہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک پیغام چھوڑا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور پاکستانی قوم سے اپنا پردہ قائم رکھنے کی درخواست کی، گلوکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ ’’ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا‘‘۔


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












