Nawaz shrif ki mushkilaat khatam...air plane ready for him
Posted By: Abid on 04-11-2019 | 07:42:10Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: شریف خاندان کی مشکلات ختم۔۔۔ جہاز تیار ۔۔۔۔ کب کیا ہونیوالا ہے ؟ تازہ ترین اطلاعات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف رہنما جان اچکزئی کی جانب انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دو جہاز تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع یہی ہے کہ دو جہاز پہلے دن سے تیار کھڑے ہیں۔ ایک سعودی جہاز ہے جو اس وقت لندن میں موجود ہے وہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے
اور نواز شریف کو لے جا سکتا ہے۔یا پاک ون ، جو وزیراعظم کا جہاز ہے ، وہ بھی جا سکتا ہے۔یہ تمام چیزیں طے ہو چکی ہیں اب صرف دیکھنا یہ ہے کہ مریم نواز بھی ان کو جوائن کریں گی یا نہیں اور شہباز شریف بھی ان کو جوائن کر سکتے ہیں۔ جان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔ اس وقت ایک خدشہ ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دو جہاز تیار ہیں اور دونوں ہی میاں برادران کے لیے تیار ہیں۔اگر ایک جہاز موجود نہیں تو دوسرا جہاز انہیں لے جائے کیونکہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ لوگ باہر جائیں گے تو ان کا بیانیہ صفر ہو کر رہ جائے گا کیونکہ یہ لوگ خود یہ راستہ منتخب کر کے باہر جا رہے ہیں۔ ماضی میں تو یہ ہوتا تھا کہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہمیں مشرف نے زبردستی باہر بھیج دیا تھا۔ جان اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں گے کہ کوئی آ جائے اور ان کی مدد کرے ، مولانا فضل الرحمان فیس سیونگ کی کوشش کر رہے ہیں ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔انہوں نے پنجاب میں آزادی مارچ کا مجمع اکٹھا نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت عملی طور پر شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے کیونکہ نواز شریف بیمار ہیں، شہباز شریف نہیں چاہتے تھے مولانا کا مجمع اتنا بڑھ جائے کہ وہ مسلم لیگ ن کے گڑھ سے بھی لوگ نکال لیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












