Female Members Se Khauf zada Hain imran khan
Posted By: Kabir on 07-11-2019 | 08:11:17Category: Political Videos, Newsعمران خان اپنی ہی پارٹی کی خواتین سے خوفزدہ۔۔۔!!! اچانک ایسا قدم اُٹھا لیا کہ پوری کابینہ دنگ رہ گئی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حیران کُن صورتحال پیدا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اپنی ہی پارٹی کی خواتین سے خوفزدہ ہوگئے، سربراہ تحریک انصاف کو اپنی جماعت سے کے آغاز سے لیکر اقتدار میں آنے میں خواتین کی بھر پور حمایت حاصل رہی،شاید اسی وجہ سے آج بھی قومی سطح کی سیاسی پارٹیوں میں سب سے زیادہ خواتین کی تعداد تحریک انصاف میں
ہے، ان شہر اقتدار مشکلات میں گرا ہوا ہے کیونکہ جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ (دھرنا) دے کر اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں حکومت اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ان سے دھرنا ختم کروانے میں فی الحال ناکام نظر رہی ہے، اس سلسلے میں ہی وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جس میں ملک بھر میں رہنما شریک ہیں وہیں تحریک انصاف کی خواتین پارلیمانی رہنماؤں کی کثیر تعداد اجلاس میں شرکت کیلئے وفاق پہنچی لیکن اس وقت وہ ششدر رہ گئیں جب انہیں اجلاس میں شرکت کیلئے اندر جانے سے قبل اپنے موبائل فونز اور ہینڈ بیگز باہر سکیورٹی گارڈ کے پاس ہی رکھوانے پڑے،ایک پارلیمانی صحافی نوشین یوسف نے تصویر شیئر کر کے تحریک انصاف و وزیر اعظم عمران خان کی خواتین کیلئے ہمدری اور عزت کا بھانڈا پھوڑ دیا، نوشین یوسف کے ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین وزیر اعظم خان اور تحریک انصاف کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ووٹ کو عزت دینے کا صلہ دیا جارہا ہے، کچھ نے لکھا ہے کہ تبدیلی تو اب شروع ہوئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواتین رہنماؤں کے ساتھ ایسے سلوک کے بعد صحافتی، سیاسی و سماجی حلقوں میں یہ افواہیں گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں کہ خواتین پارلیمانی رہنماؤں کے بیگز اور موبائل فونز اس لئے باہر رکھوائے گئے کیونکہ اجلاس کے دوران مشکلات میں گری ہوئی حکومت اور اپوزیشن کی مسلسل تنقید سے تنگ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں کی بھر پور کلاس لینا ہوگی کہ و ہ ان کی نا اہلی اور حرکتوں کی وجہ سے ہرگزرنے والے دن کیساتھ مسائل میں گرے ہی جا رہے ہیں، اجلاس کے اندر ہونے والی تلخ و شیریں باتوں کو باہر آنے سے روکنے کا ڈر ہی تھا جس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے خواتین کو بیگز اور موبائل فونز اندر لے جانے سے منع کر دیا گیا تاکہ کہیں ویڈیو یا ریکارڈنگ ہی نہ کر لے جس کی وجہ سے بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کو تنقید کا سامنا کرناپڑے، واقفان حال کے مطابق وزیر اعظم نے یہ اجلاس بلوایا ہی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، امن و امان کی ناقص صورتحال، ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، بیروزگاری میں اضافے اور اپوزیشن کے دھرنے سمیت مختلف مسائل پر غور کیلئے تھا تاکہ ان کا کوئی مثبت حل نکالا جاسکے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












