2020 Ki Last Super Moon Ki Photos
Posted By: JoJo on 08-05-2020 | 06:18:10Category: Political Videos, Newsگذشتہ شب دنیا بھر میں سال 2020 کا آخری سپر مون دیکھا گیا اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں یقیناً یہ نظارہ دیکھنے والوں کو فضائی آلودگی جیسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گذشتہ روز سپر مون کے دلکش نظارے دیکھے گئے

یہ سال 2020 کا تیسرا اور آخری سپر مون تھا تاہم اس مرتبہ یہ دیکھنے میں گذشتہ دو مرتبہ نظر آنے والے سپر مونز سے کم دلکش تھا

محققین کے مطابق سپر مون اور معمول کے پورے چاند میں فرق بہت تھوڑا ہوتا ہے

مئ میں نظر آنے والے سپر مون کو فلاور مون کہا جاتا ہے کیونکہ یہ شمالی نصف کرہ میں بہار کی آمد کے موقع پر نظر آتا ہے

سپر مون تب نظر آتا ہے جب چاند زمین سے قریب تر آ جاتا ہے جس کے باعث وہ عام دنوں کی نسبت حجم میں بڑا دکھائی دیتا ہے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں یقیناً یہ نظارہ دیکھنے والوں کو فضائی آلودگی جیسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا

سائنسدانوں کے مطابق اگلا سپر مون اگلے برس اپریل کے مہینے میں دکھائی دے گا

یہی وجہ تھی کہ متعدد افراد چہروں پر ماسک پہنے سال کے آخری سپر مون کو دیکھنے باہر نکلے

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











