Maryam Nawaz Ki Tabiyat Sambhal Gayi
Posted By: Ahmed on 22-04-2021 | 05:33:58Category: Political Videos, Newsلاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے اور انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جب کہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہوگئی تھی، رواں کے شروع میں ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم انہیں ایک بار پھر گلے میں درد اور بخار نے آگھیرا اور ان کے معالجین نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ تاہم وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوتی رہیں۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












