PK 63...Election PTI Ki Darkhawaast...
Posted By: Abid on 22-04-2021 | 08:52:12Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔
الیکشن کمیشن نے پی کے 63 میں ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکا خیل کی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن 19 فروری کو منعقد کرائے گئے تھے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کامیاب قرار پائے تھے۔ پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کاکا خیل نے الیکشن کالعدم کرنے کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج یہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











