Australia cancels road and belt plan with China
Posted By: Abid on 22-04-2021 | 09:09:35Category: Political Videos, Newsکنبیرا: آسٹریلوی حکومت نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے ’بیلٹ اور روڈ‘ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیوں کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مخلص نہیں، اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر چین کے خلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












